By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu Language Question Paper with Answer Key

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 91 تا 99) :
ابراہیم کا طویل تیس سالہ عہدِ حکومت دکن کی ملی جلی تہذیب کی ایک درخشاں مثال ہے۔ اس نے اپنی ابتدائی نوجوانی تلنگی زبان کے گہوارے وجیانگر میں گزاری تھی۔ اس کا دربار تلنگی زبان کے شاعروں اور ادیبوں سے بھرا رہتا تھا اور اس نے ایک بڑے تلنگی شاعر پونا گنتی تلنگناریا کو سلطنت کا ملک الشعراء مقرر کیا۔ وہ تلنگی زبان کے حلقوں میں اتنا ہر دل عزیز ہوا کہ اس کے نام کو ہندوانہ روپ دے کر ”ملی بھرام“ (ملک ابراہیم) بنا دیا گیا۔ اب فارسی اور تلنگی کے دوش بہ دوش ایک تیسری زبان کا ستارہ اُفق سے اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ دکنی اردو کا ستارہ ہے۔ محمد قلی قطب شاہ نے اس کی سرپرستی کی اور دکنی اردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر کی حیثیت سے بقائے دوام حاصل کی۔ ان کے دیوان میں عربی فارسی کے علاوہ سیکڑوں ہندی کے الفاظ ایسے ہیں جنھیں فارسی اور عربی الفاظ کے ساتھ سمو دیا گیا ہے۔ ان کے دیوان کو اردو اور ہندی والے نہایت آزادی کے ساتھ اپنی اپنی لپی میں چھاپ کر شائع کرتے ہیں۔

Q91

ابراہیم کا تیس سالہ عہدِ حکومت کس بات کی درخشاں مثال ہے؟

  1. (1) وجیانگر کی ملی جلی تہذیب
  2. (2) دکن کی ملی جلی تہذیب
  3. (3) گولکنڈہ کی ملی جلی تہذیب
  4. (4) بیجاپور کی ملی جلی تہذیب
See answer and solution
Q92

ابراہیم نے نوجوانی کا دور کہاں گزارا؟

  1. (1) وجیانگر
  2. (2) دکن
  3. (3) ایٹانگر
  4. (4) دادرانگر
See answer and solution
Q93

ابراہیم کے دربار میں کس زبان کے شاعر اور ادیب موجود رہتے تھے؟

  1. (1) اردو زبان
  2. (2) تمل زبان
  3. (3) تلنگی زبان
  4. (4) ملیالم زبان
See answer and solution
Q94

ابراہیم نے تلنگی شاعر پونا گنتی تلنگناریا کو کیا مقرر کیا تھا؟

  1. (1) ملک الشعراء
  2. (2) دبیر الملک
  3. (3) شمس العلما
  4. (4) نظام الدولہ
See answer and solution
Q95

ملک ابراہیم کے نام کو ہندوانہ روپ دے کر کیا بنا دیا گیا تھا؟

  1. (1) ملکی سہرام
  2. (2) ملکی افہام
  3. (3) ملکی بھرام
  4. (4) ملکی پرام
See answer and solution
Q96

ملک ابراہیم کے زمانے میں فارسی اور تلنگی زبان کے ساتھ کون سی زبان کا ستارہ اٹھتا ہوا نظر آتا ہے؟

  1. (1) دکنی اردو
  2. (2) کنڑ
  3. (3) ملیالم
  4. (4) اڑیہ
See answer and solution
Q97

پہلا صاحب دیوان شاعر کسے کہا جاتا ہے؟

  1. (1) عبداللہ قطب شاہ
  2. (2) قطب الملک
  3. (3) ملک ابراہیم
  4. (4) محمد قلی قطب شاہ
See answer and solution
Q98

لفظ کی جمع ہے

  1. (1) الفاظ
  2. (2) لفظیات
  3. (3) لفّاظ
  4. (4) لفّاظظین
See answer and solution

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی شعری حصے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 100 تا 105) :
جُھٹ پُٹے کے وقت گھر سے ایک مٹی کا دیا
ایک بڑھیا نے سرِ رہ لا کے روشن کر دیا
تاکہ رہ گیر اور پردیسی کہیں ٹھوکر نہ کھائیں
راہ سے آساں گزر جائے ہر اک چھوٹا بڑا
یہ دیا بہتر ہے اُن جھاڑوں سے اور فانوس سے
روشنی محلوں کے اندر ہی رہی جن کی سدا
گر نکل کر اِک ذرا محلوں سے باہر دیکھیے
ہے اندھیرا گھُپ در و دیوار پر چھایا ہوا
سرخ رؤ آفاق میں وہ رہ نما مینار ہیں
روشنی سے جن کی ملاحوں کے بیڑے پار ہیں

Q100

بڑھیا نے کس وقت مٹی کا دیا راستے میں لا کر رکھ دیا؟

  1. (1) شام کے وقت
  2. (2) جُھٹ پٹے کے وقت
  3. (3) رات کے وقت
  4. (4) سہ پہر کے وقت
See answer and solution
Q101

مٹی کا دیا بڑھیا نے کیوں روشن کیا؟

  1. (1) تاکہ رہ گیر اور پردیسی ٹھوکر نہ کھائیں
  2. (2) تاکہ راستہ روشن ہو جائے
  3. (3) تاکہ گھر کے آگے روشنی ہو جائے
  4. (4) تاکہ راستہ سب کو نظر آئے
See answer and solution
Q102

شاعر نے دیے کو کس سے بہتر بتایا ہے؟

  1. (1) چراغ اور موم بتّی سے
  2. (2) لالٹین اور چراغ سے
  3. (3) مشعل اور شمع دان سے
  4. (4) جھاڑ اور فانوس سے
See answer and solution
Q103

شاعر کے نزدیک کس کی روشنی اندر ہی رہتی ہے؟

  1. (1) محلوں کی روشنی
  2. (2) بنگلوں کی روشنی
  3. (3) گھروں کی روشنی
  4. (4) تاروں کی روشنی
See answer and solution
Q104

مینار کی جمع ہے

  1. (1) میناروں
  2. (2) میناریات
  3. (3) میناریان
  4. (4) میناراتین
See answer and solution
Q105

راہ سے ______ گزر جائے ہر اک چھوٹا بڑا
ذیل میں دیئے گئے لفظوں میں سے صحیح لفظ بھریئے :

  1. (1) آساں
  2. (2) پریشاں
  3. (3) ہراساں
  4. (4) پشیماں
See answer and solution
Q106

چومسکی نے یہ رائے دی ہے کہ کسی زبان کو حاصل کرنے کی قدرتی صلاحیت ہماری بے مثل انسانی حیاتیاتی میراث کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اس میراث کو جانا جاتا ہے بطور

  1. (1) لسانی توافقی درجہ (language adaptation degree)
  2. (2) زبان کی تحصیلی عملداری (language acquire domain)
  3. (3) زبان کو قبول کرنے کی طلب (language acceptance desire)
  4. (4) لسانی تحصیلی آلہ (language acquisition device)
See answer and solution
Q107

کسی زبان میں آواز کی کم ترین بامعنی اکائی کے لیے اصطلاح ہے :

  1. (1) معنیات (semantics)
  2. (2) صوتیات (phoneme)
  3. (3) ساختیات (morpheme)
  4. (4) نحو (syntax)
See answer and solution
Q108

دو سے تین ماہ کی عمر کے طفلِ شیرخوار (دودھ پیتے بچے) کھلی مصوتی آوازوں (open vowel sounds) کو ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ یہ آوازیں ______ کی مثال ہیں۔

  1. (1) سریلی آواز میں بولنے/ توجہ حاصل کرنے والی آواز (cooing)
  2. (2) غیر مربوط آواز/ تتلاہٹ (babbling)
  3. (3) چیخنے والی چلّاہٹ کی آواز (shouting)
  4. (4) یک لفظی نطق و گویائی (one-word utterances)
See answer and solution
Q109

انکیتا چھ مختلف زبانوں کو سمجھ اور بول سکتی ہے۔ اس کی لسانی صلاحیت اسے ______ بناتی ہے۔

  1. (1) یک لسانی متکلم (monolingual speaker)
  2. (2) ماہرِ لسانیات (linguist)
  3. (3) کثیر لسانی متکلم (multilingual speaker)
  4. (4) ذولسانی متکلم (bilingual speaker)
See answer and solution
Q110

آپ کو ایسے موضوعات کے مطالعہ میں دلچسپی ہے جیسے کوڈ مکسنگ (code-mixing) ، کوڈ سوئچنگ (code-switching) ، بچوں کی زبان اور خفیہ زبانیں۔ ان موضوعات کے مطالعہ کے لیے آپ کو درج ذیل میں سے کس ضابطے کی ضرورت ہوگی؟

  1. (1) تہذیبی و ثقافتی نفسیات (Cultural psychology)
  2. (2) انسانیات (Anthropology)
  3. (3) سماجیت (Sociology)
  4. (4) سماجی-لسانی (Sociolinguistics)
See answer and solution
Q111

کون سا علاقہ تقابلی تجزیہ کار (Contrastive analysis) کا حصہ نہیں ہے؟

  1. (1) نحوی (Syntactic)
  2. (2) معنیات (Semantic)
  3. (3) لغوی (Lexical)
  4. (4) صوتیات (Phonological)
See answer and solution
Q112

آپ پاتے ہیں کہ ایک انگریزی زبان کی استاد کمرۂ جماعت میں مادری زبان کا آزادانہ استعمال کر رہی ہے۔ وہ ______طریقہ اپنا رہی ہے۔

  1. (1) آڈیو لسانی (audio-lingual)
  2. (2) قواعد-ترجمہ (grammar-translation)
  3. (3) ساختیاتی زبان صورتحال (structural oral situation)
  4. (4) براہِ راست (direct)
See answer and solution
Q113

بغیر تفصیلات جن کو نظر انداز کیا جا سکتا ہو ، شامل کیے بغیر جامع و اختصار نویسی کی صلاحیت کو بالکل صحیح اور نپی تلی مہارت کے ساتھ حاصل کرنے والی اس مہارت کو ______ کہا جاتا ہے۔

  1. (1) خلاصہ کرنا/ تلخیص (summarizing)
  2. (2) طریق عمل نویسی (process writing)
  3. (3) نوٹ لینا (note-taking)
  4. (4) نوٹ بنانا (note-making)
See answer and solution
Q114

آواز کے اظہار/ تصریحات کو مؤثر طور پر ______ کے ذریعے تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔

  1. (1) آواز کی رفتار
  2. (2) الفاظ کے انتخاب
  3. (3) آواز کے لہجے
  4. (4) صوتی/ زبانی
See answer and solution
Q115

کمرۂ جماعت میں بیٹھنے کا انتظام سیٹنگ ارینجمنٹ (Seating arrangement) لچیلا ہونا چاہیے۔ یہ ______ کی وجہ سے ہے

  1. (1) اس سے طلبا کو مستقل دوستانہ گروپ بنانے سے باز رکھا جا سکتا ہے/ جائے گا
  2. (2) اس سے بہت سے گروپ ، جوڑے اور کل جماعتی سرگرمیوں کو منعقد کرنے میں مدد ملے گی
  3. (3) اس سے طلبا کو یہ آزادی حاصل ہو سکے گی کہ وہ اپنی سیٹ کو جہاں چاہیں اور جب چاہیں ان کی جگہ سے ہٹا کر کہیں اور لگا سکیں
  4. (4) اس سے استاد کو یہ مدد ملے گی کہ وہ اپنے کمرۂ جماعت میں مساوات کو یقینی بنا سکے
See answer and solution
Q116

ابتدائی سطح پر خواندگی کی مہارت کا اندازہ کرنے کے لیے کسی زبان کے استاد کو سب سے اہم ترین اس ______ پر مرتکز رکھنا چاہیے۔

  1. (1) حروف تہجی (letters of alphabet) سے روشناس کرانے
  2. (2) رموزِ اوقاف (punctuation) کے نشانات کے استعمال
  3. (3) روانی کے ساتھ پڑھنا
  4. (4) سمجھ کے ساتھ پڑھنا
See answer and solution
Q117

مؤثر ترسیل و ابلاغ (Communication) کو یقینی بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ______

  1. (1) باقاعدہ وقفوں میں دوسروں کے درمیان مداخلت کی جاتی رہے
  2. (2) متواتر حرکت میں رہے اور اشاروں کی حرکات و سکنات کو جاری رکھے
  3. (3) جو کچھ بھی تمہارے دماغ میں آئے بولتے رہو
  4. (4) دوسروں کی پہلے سنیے
See answer and solution
Q118

انگلش گرامر پڑھانے کا ایک بڑا اہم مقصد ہے ( ______ )

  1. (1) اپنے خیالات کی اصلیت کو بڑھانا
  2. (2) صحیح بولنے اور لکھنے میں خیالات کو منطقی اور صحیح طور پر پیش کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا
  3. (3) اصولوں کو یاد کرنے کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنا
  4. (4) مطالعات میں دلچسپی کو فروغ دینا
See answer and solution
Q119

ابتدائی سطح پر طلبا میں تحریر مہارت کو فروغ دینے کے لیے استاد کو اپنے طلبا کی کن متعلقہ موضوعات پر لکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے؟

  1. (1) قومی موضوع (National theme )
  2. (2) مذہبی عقائد (Religious beliefs)
  3. (3) شخصی زندگی ( Personal life )
  4. (4) سماجی امور (Social issues)
See answer and solution
Q120

آپ اپنی کلاس میں طلبا میں پاڑ باندھنے کے لیے آموزگاروں کے انفرادی فرق کو شناخت کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے آپ درج ذیل میں سے کون سا طریقۂ جانچ اختیار کریں گے؟

  1. (1) گروپ جائزہ (Peer assessment)
  2. (2) تشخیصی جائزہ (Diagnostic assessment)
  3. (3) تکمیلی جائزہ (Summative assessment)
  4. (4) تشکیلی جائزہ (Formative assessment)
See answer and solution

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 121 تا 128 ) :
خلائی سفر راکٹ کی ایجاد سے شروع ہوا۔ دراصل جرمنی نے اپنے دشمنوں کو ڈرانے کے لیے راکٹوں کا استعمال کیا۔ بعد میں جنگی مصروفیتوں کی وجہ سے خلائی سفر کا کام چند دنوں کے لیے لگ بھگ بند ہو گیا۔ چاند کا سفر ہوائی جہاز میں نہیں کیا جا سکتا کیونکہ خلا میں ہوا نہیں ہے اور ہوائی جہاز کی اڑان کے لیے ہوا کا طلب گار ہوتا ہے۔ اس کے برعکس راکٹ اس جگہ خوب اُڑتا ہے۔ راکٹ کی رفتار ہوائی جہاز کے مقابلے میں بہت تیز ہوتی ہے۔ چاند پر قدم رکھنے کے لیے مسافر یا ہواباز کو خلائی لباس پہننا بڑا ضروری ہوتا ہے۔

Q121

جرمنی نے دوسری بڑی جنگ عظیم میں راکٹوں کا استعمال کیوں کیا؟

  1. (1) اپنے دشمنوں کو ڈرانے کے لیے
  2. (2) دوسرے ملکوں پر قبضہ کرنے کے لیے
  3. (3) جنگ کو جیتنے کے لیے
  4. (4) اپنا رعب اور دبدبہ جمانے کے لیے
See answer and solution
Q122

کہاں کا سفر ہوائی جہاز سے نہیں کیا جا سکتا؟

  1. (1) ریگستان کا سفر
  2. (2) سمندری سفر
  3. (3) چاند کا سفر
  4. (4) جنگلات میں جانے کا سفر
See answer and solution
Q123

خلائی سفر کس کی ایجاد سے شروع ہوا؟

  1. (1) راکٹ کی ایجاد سے
  2. (2) ہیلی کوپٹر کی ایجاد سے
  3. (3) ہوائی جہاز کی ایجاد سے
  4. (4) راڈار کی ایجاد سے
See answer and solution
Q124

جنگی مصروفیتوں کی وجہ سے خلائی سفر کتنی مدت کے لیے بند ہو گیا؟

  1. (1) چند مہینوں کے لیے
  2. (2) چند دنوں کے لیے
  3. (3) کچھ سالوں کے لیے
  4. (4) پانچ برسوں کے لیے
See answer and solution
Q125

ہوائی جہاز کے مقابلے میں راکٹ کی رفتار کیسی ہوتی ہے؟

  1. (1) بہت تیز ہوتی ہے
  2. (2) بہت دھیمی ہوتی ہے
  3. (3) بہت اچھی ہوتی ہے
  4. (4) بہت بلند ہوتی ہے
See answer and solution
Q126

چاند پر قدم رکھنے کے لیے ہواباز یا مسافر کو کون سا لباس پہننا بہت ضروری ہوتا ہے؟

  1. (1) لوہے کا لباس
  2. (2) خلائی لباس
  3. (3) قیمتی لباس
  4. (4) معمولی لباس
See answer and solution
Q127

اُڑان کی جمع ہے

  1. (1) اڑانوں
  2. (2) اڑانیاتوں
  3. (3) اڑانیات
  4. (4) اڑیانیں
See answer and solution

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 129 تا 135 ) :
ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا نظر آیا۔ وہ قریب پہنچا تو پنڈت جی اس کے پاس جا کر بولے : کیوں بھائی صاحب! یہاں کہیں مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ ملے گی؟
وہ آدمی رُک گیا۔ غور سے پنڈت جی کی طرف دیکھ کر بولا : آپ پنڈت چندر دھر تو نہیں؟
اس آدمی نے ادب سے منشی جی کے پیروں پر سر جھکایا اور بولا میں آپ کا پرانا شاگرد ہوں۔
پنڈت جی بولے : اوہو تم کرپا شنکر ہو۔ اس وقت تو تم دبلے پتلے لڑکے تھے ، کوئی آٹھ نو سال کے ہوگے۔
کرپا شنکر : جی ہاں ، نواں سال کا تھا۔ میں نے وہاں آکر انگریزی پڑھی۔ اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔
پنڈت جی : دس آدمی ہیں۔ اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے تو گزر کر لیں گے۔
کرپا شنکر : نہیں جناب ، بہت سی جگہ لیجیے میرا بڑا سا مکان خالی پڑا ہے۔ چلیے آرام سے رہیے۔

Q129

لالٹین لے کر ندی کی طرف سے کون آیا؟

  1. (1) ایک آدمی
  2. (2) ایک گارڈ
  3. (3) ایک کانسٹبل
  4. (4) ایک کسان
See answer and solution
Q130

لالٹین والے آدمی سے پنڈت جی نے کیا پوچھا؟

  1. (1) کسی ہسپتال کے بارے میں
  2. (2) مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ
  3. (3) کسی دوست کے بارے میں
  4. (4) کسی سرائے کے بارے میں
See answer and solution
Q131

لالٹین والا آدمی پنڈت جی کا کون نکلا؟

  1. (1) پرانا شناسا
  2. (2) پرانا دوست
  3. (3) پرانا شاگرد
  4. (4) پرانا ہم جماعت
See answer and solution
Q132

کرپا شنکر جب نو برس کا تھا اس نے کون سی زبان پڑھی؟

  1. (1) انگریزی
  2. (2) اردو
  3. (3) ہندی
  4. (4) بنگالی
See answer and solution
Q133

کرپا شنکر نے اپنے بارے میں کیا بتایا؟

  1. (1) وہ ایک کلرک ہے
  2. (2) وہ میونسپلٹی میں نوکر ہے
  3. (3) وہ اسکول ماسٹر ہے
  4. (4) وہ ایک کسان ہے
See answer and solution
Q134

شاگرد کی جمع ہے

  1. (1) شاگردانوں
  2. (2) شاگردوں
  3. (3) شاگرداینات
  4. (4) شاگردایناتوں
See answer and solution
Q136

ثانوی زبان کی آموزش کی تھیوری میں جس نے یہ اصطلاحات تحصیل (acquisition) مشاہدہ ، قوی ، اِن پُٹ (input) ، حاوی مفروضہ (dominant hypothesis) دیں۔ وہ شخص تھا ( ______ )

  1. (1) وائی گاٹسکی (Vygotsky)
  2. (2) اسٹیون پنکر (Steven Pinker)
  3. (3) چومسکی (Chomsky)
  4. (4) اسٹیفن کراشین (Stephen Krashen)
See answer and solution
Q137

درج ذیل میں سے کون سا گریڈنگ/درجہ بندی اور تسلسل (sequence) کے اصول پر مشتمل ہے؟

  1. (1) مقدور فرہنگ (Controlled vocabulary)
  2. (2) درجہ بندی (Gradation)
  3. (3) عادتوں کی تشکیل (Habit formation)
  4. (4) فطری راہ/طریقہ اختیار کرنا (Following the natural way)
See answer and solution
Q138

آپ کا مشاہدہ ہے کہ آپ کے طلبا کو ہدفی زبان (target language) کے درج ذیل نمونوں کو نمایاں کرنے اور پیروی و محرک کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے درج ذیل میں سے کون سا طریقہ سب سے زیادہ مناسب ہوگا؟

  1. (1) براہِ راست طریقہ (Direct method)
  2. (2) ترسیلی و ابلاغی لسانی آموزش (Communicative language teaching)
  3. (3) آوازی-لسانی طریقہ (Audio-lingual method)
  4. (4) قواعد-ترجمہ طریقہ (Grammar-translation method)
See answer and solution
Q139

ایک بچے کے ذریعے مادری زبان کی آموزش کو بالعموم ہونے کے لیے خیال کیا گیا ہے :

  1. (1) تحصیلِ زبان (Language of acquisition)
  2. (2) لسانی آموزش (Language learning)
  3. (3) لسانی انجذاب (Language assimilation)
  4. (4) مجرد لسانی فروغ (Abstract language development)
See answer and solution
Q140

ایک سرگرم سامع فوری طور پر سمجھ لیتا ہے ( ______ )

  1. (1) بولنے والے کو بولنے میں پیچھے کی منطق (Logic behind what the speaker is saying)
  2. (2) بولنے والا کیا کہنا چاہ رہا ہے (What the speaker is trying to say)
  3. (3) دوسرا شخص کیا کہہ رہا ہے (What the other person is saying)
  4. (4) بولنے والا کیا کہنا چاہتا ہے (What the speaker wants to say)
See answer and solution
Q141

کمرۂ جماعت میں شاعری کی تدریس میں استاد سب سے پہلے ایک نظم کو پڑھتا ہے/اس کی بلند خوانی کرتا ہے۔ پھر آموزگاروں کو اجتماعی کاموں میں شامل کر لیتا ہے۔ ایک گروپ نظم کے نفسِ موضوع پر لکھتا ہے۔ دوسرا گروپ اصل کردار کی خاکہ کشی کی تصویر بناتا ہے اور پھر ایک اور گروپ نظم کا خلاصہ لکھتا ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد ہے ( ______ )

  1. (1) آموزگاروں کو حیرانی میں ڈالنا اور توجہ منتقل کرنا
  2. (2) کمرۂ جماعت میں آموزگاروں کی محض شمولیت
  3. (3) آموزگاروں کی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کا موقع فراہم کرنا
  4. (4) آموزگاروں کو تجزیہ کے لیے تیار کرنا
See answer and solution
Q142

ثانوی جماعت کا کمرۂ جماعت عام طور پر متنوع زبانوں کا سنگم ہوتا ہے۔ اس طرح کے کمرۂ جماعت میں اساتذہ کا رول اپنے طلبا کو ______ دینا ہے۔

  1. (1) نصاب کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف کاموں پر مشتمل ورک شیٹیں
  2. (2) مطلوبہ مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے سکون بخش کا ماحول
  3. (3) متن کے سادہ و سلیس خلاصے اور ترجمے
  4. (4) وافر خود وضاحتی نوٹس
See answer and solution
Q143

آپ کو ایک ٹیسٹ کا پرچہ تیار کرنا ہے جس میں آموزگاروں سے صحیح طور پر زمانہ کی شکلوں کا استعمال ، حروف عطف ، حروف جار اور صفات کی جانچ مقصود ہے۔ اس ٹیسٹ کے آیٹم میں آپ نے جو طریقۂ کار استعمال کیا وہ ہے ( ______ )

  1. (1) براہِ راست قواعدی جانچ
  2. (2) بالواسطہ / عملی قواعد پر مبنی جانچ
  3. (3) مخلوط قواعد کا کام
  4. (4) انضمامی قواعدی جانچ
See answer and solution
Q144

بچّے اپنی عمر کے ابتدائی برسوں میں دیوار پر ، فرش پر اور اپنی نوٹ بُک پر لکیریں کھینچتے ہیں۔ لسانی آموزش میں یہ مرحلہ کہلاتا ہے ( ______ )

  1. (1) لکیریں کھینچنا/اسکربلنگ (scribbling)
  2. (2) تشکیلی نو آزاد اتفاقی خواندگی (emergent literary)
  3. (3) تحریری مہارت (writing skills)
  4. (4) گرافک ڈیولپمنٹ (graphic development)
See answer and solution
Q145

زبان کی ترسیلی و ابلاغی تدریس ______ کی باہمی وابستگی پر زور دیتی ہے۔

  1. (1) زبان اور ترسیل و ابلاغ (Language and communication)
  2. (2) زبان اور بات چیت (Language and conversation)
  3. (3) زبان اور رویّہ (Language and behaviour)
  4. (4) زبان اور نفسیات (Language and psychology)
See answer and solution
Q146

آپ کو اپنی کلاس کے طلبا کے آموزشی عمل کا واقعاتی ریکارڈ (anecdotal record) رکھنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ______ استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  1. (1) تفویضی تکنیک (assignment technique)
  2. (2) پروجیکٹ تکنیک (project technique)
  3. (3) زبانی تکنیک (oral technique)
  4. (4) مشاہداتی تکنیک (observation technique)
See answer and solution
Q147

قواعد کے سیاق میں درج ذیل میں سے کون سا بیان صحیح ہے؟

  1. (1) قواعد کا علم بولنے میں روانی کے حصول میں مددگار ہوتا ہے۔
  2. (2) قواعد اصولوں کا ایک گلدستہ فراہم کرتی ہے جس کی پیروی سے قبل اسے یاد کرنا ہوتا ہے۔
  3. (3) قواعد زبان کا وہ نظام ہے جو ہماری بولنے اور لکھنے کی مہارتوں کو چمکانے میں مددگار ہوتا ہے۔
  4. (4) کسی غیرملکی زبان کی آموزش میں قواعد کا کوئی رول نہیں ہوتا۔
See answer and solution
Q148

جب شیرخوار بچّے اور بہت کم عمر کے بچّے ایک ایسے ماحول میں رہتے ہیں جہاں انھیں زبان کے اظہار کا کوئی تجربہ نہیں ہوتا۔ ان بچّوں کا لسانی فروغ شدید طور پر کمزور اور خراب ہوتا ہے۔ یہ معذوریاں ناقابلِ تنسیخ ہوتی ہیں۔ درج ذیل میں سے کون سی اصطلاح اس کی وضاحت کرتی ہے؟

  1. (1) موروثی/خِلقی (Nativism)
  2. (2) نشو و نما کا حساس دور (Sensitive periods of development)
  3. (3) سماجی لسانی (Sociolinguistics)
  4. (4) معنیاتی (Semantics)
See answer and solution
Q149

قواعد کو پڑھایا جانا چاہئے :

  1. (1) متن کے سیاق میں قابلِ استعمال بنا کر (Enabling practice in context)
  2. (2) آموزگاروں کو تحریری تفویضات دے کر (Making learners do written assignments)
  3. (3) طلباء کو اصولوں کو یاد کرنے میں حوصلہ افزائی فراہم کرکے (Encouraging students to memorize rules)
  4. (4) آموزگاروں کو علمی تفویضات دے کر (Giving adequate assignments to learners)
See answer and solution
Q150

آپ اپنے کمرۂ جماعت میں زبان کا شاندار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ( ______ )

  1. (1) اپنے آموزگاروں کی یہ حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ کلاس میں دورانِ گفتگو حرف انگلش ہی بولیں
  2. (2) اپنی کلاس میں زبان کا لیب قائم کرنا
  3. (3) والدین کو لسانی کھیل اور سرگرمیوں کو خرید کر حاصل کرنے پر آمادہ کریں
  4. (4) وہ موقع فراہم کریں : جہاں زبان دیکھی جاتی ہے ، اس کی نگہداشت ہوتی ہے اور آموزگاروں کے ذریعے اس کا استعمال کیا جاتا ہے
See answer and solution