By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 128

Topic: Vocabulary

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 121 تا 128 ) :
خلائی سفر راکٹ کی ایجاد سے شروع ہوا۔ دراصل جرمنی نے اپنے دشمنوں کو ڈرانے کے لیے راکٹوں کا استعمال کیا۔ بعد میں جنگی مصروفیتوں کی وجہ سے خلائی سفر کا کام چند دنوں کے لیے لگ بھگ بند ہو گیا۔ چاند کا سفر ہوائی جہاز میں نہیں کیا جا سکتا کیونکہ خلا میں ہوا نہیں ہے اور ہوائی جہاز کی اڑان کے لیے ہوا کا طلب گار ہوتا ہے۔ اس کے برعکس راکٹ اس جگہ خوب اُڑتا ہے۔ راکٹ کی رفتار ہوائی جہاز کے مقابلے میں بہت تیز ہوتی ہے۔ چاند پر قدم رکھنے کے لیے مسافر یا ہواباز کو خلائی لباس پہننا بڑا ضروری ہوتا ہے۔

Q128

دشمن کا متضاد ہے

  1. (1) رقیب
  2. (2) دوستCorrect answer
  3. (3) حبیب
  4. (4) رفیق

Solution.

CBSE answer: (2)

جواب: (2) دوست

  1. متضاد کا مطلب ہے اُلٹے معنی والا لفظ۔ دشمن کا سیدھا متضاد دوست ہے۔
  2. رقیب کا معنی مخالف یا حریف ہے، یہ تو دشمن کے قریب کا لفظ ہے۔
  3. حبیب اور رفیق بھی دوست کے معنی دیتے ہیں، مگر دشمن کے مقابل عام اور معیاری جوڑا دشمن اور دوست ہی ہے۔

احتیاط: (1) رقیب کو متضاد نہ سمجھیں، یہ ہم معنی کے قریب ہے۔