By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 129

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 129 تا 135 ) :
ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا نظر آیا۔ وہ قریب پہنچا تو پنڈت جی اس کے پاس جا کر بولے : کیوں بھائی صاحب! یہاں کہیں مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ ملے گی؟
وہ آدمی رُک گیا۔ غور سے پنڈت جی کی طرف دیکھ کر بولا : آپ پنڈت چندر دھر تو نہیں؟
اس آدمی نے ادب سے منشی جی کے پیروں پر سر جھکایا اور بولا میں آپ کا پرانا شاگرد ہوں۔
پنڈت جی بولے : اوہو تم کرپا شنکر ہو۔ اس وقت تو تم دبلے پتلے لڑکے تھے ، کوئی آٹھ نو سال کے ہوگے۔
کرپا شنکر : جی ہاں ، نواں سال کا تھا۔ میں نے وہاں آکر انگریزی پڑھی۔ اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔
پنڈت جی : دس آدمی ہیں۔ اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے تو گزر کر لیں گے۔
کرپا شنکر : نہیں جناب ، بہت سی جگہ لیجیے میرا بڑا سا مکان خالی پڑا ہے۔ چلیے آرام سے رہیے۔

Q129

لالٹین لے کر ندی کی طرف سے کون آیا؟

  1. (1) ایک آدمیCorrect answer
  2. (2) ایک گارڈ
  3. (3) ایک کانسٹبل
  4. (4) ایک کسان

Solution.

CBSE answer: (1)

جواب: (1) ایک آدمی

  1. عبارت شروع ہی اس جملے سے ہوتی ہے: ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا نظر آیا۔
  2. گارڈ، کانسٹبل یا کسان کا کوئی ذکر نہیں۔
  3. بعد میں پتا چلتا ہے کہ یہ آدمی کرپا شنکر تھا، لیکن آتے وقت عبارت اسے بس ایک آدمی کہتی ہے۔