By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 132

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 129 تا 135 ) :
ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا نظر آیا۔ وہ قریب پہنچا تو پنڈت جی اس کے پاس جا کر بولے : کیوں بھائی صاحب! یہاں کہیں مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ ملے گی؟
وہ آدمی رُک گیا۔ غور سے پنڈت جی کی طرف دیکھ کر بولا : آپ پنڈت چندر دھر تو نہیں؟
اس آدمی نے ادب سے منشی جی کے پیروں پر سر جھکایا اور بولا میں آپ کا پرانا شاگرد ہوں۔
پنڈت جی بولے : اوہو تم کرپا شنکر ہو۔ اس وقت تو تم دبلے پتلے لڑکے تھے ، کوئی آٹھ نو سال کے ہوگے۔
کرپا شنکر : جی ہاں ، نواں سال کا تھا۔ میں نے وہاں آکر انگریزی پڑھی۔ اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔
پنڈت جی : دس آدمی ہیں۔ اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے تو گزر کر لیں گے۔
کرپا شنکر : نہیں جناب ، بہت سی جگہ لیجیے میرا بڑا سا مکان خالی پڑا ہے۔ چلیے آرام سے رہیے۔

Q132

کرپا شنکر جب نو برس کا تھا اس نے کون سی زبان پڑھی؟

  1. (1) انگریزیCorrect answer
  2. (2) اردو
  3. (3) ہندی
  4. (4) بنگالی

Solution.

CBSE answer: (1)

جواب: (1) انگریزی

  1. کرپا شنکر کہتا ہے: جی ہاں، نواں سال کا تھا۔ میں نے وہاں آ کر انگریزی پڑھی۔
  2. یعنی نو برس کی عمر کے بعد اس نے انگریزی پڑھی۔
  3. اردو، ہندی یا بنگالی کا عبارت میں کوئی ذکر نہیں۔