By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 131

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 129 تا 135 ) :
ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا نظر آیا۔ وہ قریب پہنچا تو پنڈت جی اس کے پاس جا کر بولے : کیوں بھائی صاحب! یہاں کہیں مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ ملے گی؟
وہ آدمی رُک گیا۔ غور سے پنڈت جی کی طرف دیکھ کر بولا : آپ پنڈت چندر دھر تو نہیں؟
اس آدمی نے ادب سے منشی جی کے پیروں پر سر جھکایا اور بولا میں آپ کا پرانا شاگرد ہوں۔
پنڈت جی بولے : اوہو تم کرپا شنکر ہو۔ اس وقت تو تم دبلے پتلے لڑکے تھے ، کوئی آٹھ نو سال کے ہوگے۔
کرپا شنکر : جی ہاں ، نواں سال کا تھا۔ میں نے وہاں آکر انگریزی پڑھی۔ اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔
پنڈت جی : دس آدمی ہیں۔ اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے تو گزر کر لیں گے۔
کرپا شنکر : نہیں جناب ، بہت سی جگہ لیجیے میرا بڑا سا مکان خالی پڑا ہے۔ چلیے آرام سے رہیے۔

Q131

لالٹین والا آدمی پنڈت جی کا کون نکلا؟

  1. (1) پرانا شناسا
  2. (2) پرانا دوست
  3. (3) پرانا شاگردCorrect answer
  4. (4) پرانا ہم جماعت

Solution.

CBSE answer: (3)

جواب: (3) پرانا شاگرد

  1. آدمی نے ادب سے سر جھکا کر کہا: میں آپ کا پرانا شاگرد ہوں۔
  2. پنڈت جی نے بھی پہچان لیا کہ وہ کرپا شنکر ہے جو بچپن میں ان سے پڑھتا تھا۔

احتیاط: (1) شناسا اور (2) دوست قریب لگتے ہیں، مگر عبارت میں صاف لفظ شاگرد آیا ہے۔