By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 121

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 121 تا 128 ) :
خلائی سفر راکٹ کی ایجاد سے شروع ہوا۔ دراصل جرمنی نے اپنے دشمنوں کو ڈرانے کے لیے راکٹوں کا استعمال کیا۔ بعد میں جنگی مصروفیتوں کی وجہ سے خلائی سفر کا کام چند دنوں کے لیے لگ بھگ بند ہو گیا۔ چاند کا سفر ہوائی جہاز میں نہیں کیا جا سکتا کیونکہ خلا میں ہوا نہیں ہے اور ہوائی جہاز کی اڑان کے لیے ہوا کا طلب گار ہوتا ہے۔ اس کے برعکس راکٹ اس جگہ خوب اُڑتا ہے۔ راکٹ کی رفتار ہوائی جہاز کے مقابلے میں بہت تیز ہوتی ہے۔ چاند پر قدم رکھنے کے لیے مسافر یا ہواباز کو خلائی لباس پہننا بڑا ضروری ہوتا ہے۔

Q121

جرمنی نے دوسری بڑی جنگ عظیم میں راکٹوں کا استعمال کیوں کیا؟

  1. (1) اپنے دشمنوں کو ڈرانے کے لیےCorrect answer
  2. (2) دوسرے ملکوں پر قبضہ کرنے کے لیے
  3. (3) جنگ کو جیتنے کے لیے
  4. (4) اپنا رعب اور دبدبہ جمانے کے لیے

Solution.

CBSE answer: (1)

جواب: (1) اپنے دشمنوں کو ڈرانے کے لیے

  1. عبارت کے دوسرے جملے میں صاف لکھا ہے کہ جرمنی نے اپنے دشمنوں کو ڈرانے کے لیے راکٹوں کا استعمال کیا۔
  2. قبضہ کرنا، جنگ جیتنا یا رعب جمانا عبارت میں کہیں مذکور نہیں۔

احتیاط: (3) جنگ جیتنا سننے میں درست لگتا ہے، مگر جواب ہمیشہ عبارت کے الفاظ سے دینا ہے، اپنے اندازے سے نہیں۔