Q101
مٹی کا دیا بڑھیا نے کیوں روشن کیا؟
- (1) تاکہ رہ گیر اور پردیسی ٹھوکر نہ کھائیں
- (2) تاکہ راستہ روشن ہو جائے
- (3) تاکہ گھر کے آگے روشنی ہو جائے
- (4) تاکہ راستہ سب کو نظر آئے
ہدایات : نیچے دی ہوئی شعری حصے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 100 تا 105) :
جُھٹ پُٹے کے وقت گھر سے ایک مٹی کا دیا
ایک بڑھیا نے سرِ رہ لا کے روشن کر دیا
تاکہ رہ گیر اور پردیسی کہیں ٹھوکر نہ کھائیں
راہ سے آساں گزر جائے ہر اک چھوٹا بڑا
یہ دیا بہتر ہے اُن جھاڑوں سے اور فانوس سے
روشنی محلوں کے اندر ہی رہی جن کی سدا
گر نکل کر اِک ذرا محلوں سے باہر دیکھیے
ہے اندھیرا گھُپ در و دیوار پر چھایا ہوا
سرخ رؤ آفاق میں وہ رہ نما مینار ہیں
روشنی سے جن کی ملاحوں کے بیڑے پار ہیں
مٹی کا دیا بڑھیا نے کیوں روشن کیا؟
CBSE answer: (1)
جواب: (1) تاکہ رہ گیر اور پردیسی ٹھوکر نہ کھائیں
احتیاط: (2) اور (4) درست لگتے ہیں مگر نظم کے الفاظ صرف (1) میں ہیں۔