Q102
شاعر نے دیے کو کس سے بہتر بتایا ہے؟
- (1) چراغ اور موم بتّی سے
- (2) لالٹین اور چراغ سے
- (3) مشعل اور شمع دان سے
- (4) جھاڑ اور فانوس سے
ہدایات : نیچے دی ہوئی شعری حصے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 100 تا 105) :
جُھٹ پُٹے کے وقت گھر سے ایک مٹی کا دیا
ایک بڑھیا نے سرِ رہ لا کے روشن کر دیا
تاکہ رہ گیر اور پردیسی کہیں ٹھوکر نہ کھائیں
راہ سے آساں گزر جائے ہر اک چھوٹا بڑا
یہ دیا بہتر ہے اُن جھاڑوں سے اور فانوس سے
روشنی محلوں کے اندر ہی رہی جن کی سدا
گر نکل کر اِک ذرا محلوں سے باہر دیکھیے
ہے اندھیرا گھُپ در و دیوار پر چھایا ہوا
سرخ رؤ آفاق میں وہ رہ نما مینار ہیں
روشنی سے جن کی ملاحوں کے بیڑے پار ہیں
شاعر نے دیے کو کس سے بہتر بتایا ہے؟
CBSE answer: (4)
جواب: (4) جھاڑ اور فانوس سے