By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 100

Topic: Poem comprehension

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی شعری حصے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 100 تا 105) :
جُھٹ پُٹے کے وقت گھر سے ایک مٹی کا دیا
ایک بڑھیا نے سرِ رہ لا کے روشن کر دیا
تاکہ رہ گیر اور پردیسی کہیں ٹھوکر نہ کھائیں
راہ سے آساں گزر جائے ہر اک چھوٹا بڑا
یہ دیا بہتر ہے اُن جھاڑوں سے اور فانوس سے
روشنی محلوں کے اندر ہی رہی جن کی سدا
گر نکل کر اِک ذرا محلوں سے باہر دیکھیے
ہے اندھیرا گھُپ در و دیوار پر چھایا ہوا
سرخ رؤ آفاق میں وہ رہ نما مینار ہیں
روشنی سے جن کی ملاحوں کے بیڑے پار ہیں

Q100

بڑھیا نے کس وقت مٹی کا دیا راستے میں لا کر رکھ دیا؟

  1. (1) شام کے وقت
  2. (2) جُھٹ پٹے کے وقتCorrect answer
  3. (3) رات کے وقت
  4. (4) سہ پہر کے وقت

Solution.

CBSE answer: (2)

جواب: (2) جُھٹ پٹے کے وقت

  1. نظم کا پہلا مصرع ہے: جُھٹ پُٹے کے وقت گھر سے ایک مٹی کا دیا۔
  2. جھٹ پٹا وہ وقت ہے جب دن ڈھل رہا ہو اور اندھیرا چھا رہا ہو۔
  3. شام کا وقت مفہوم میں قریب ہے، مگر شاعر نے یہاں جھٹ پٹا ہی کا لفظ استعمال کیا ہے۔

احتیاط: (1) شام کے وقت معنی میں ملتا جلتا ہے، مگر سوال نظم کے لفظ پر ہے۔