By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 93

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 91 تا 99) :
ابراہیم کا طویل تیس سالہ عہدِ حکومت دکن کی ملی جلی تہذیب کی ایک درخشاں مثال ہے۔ اس نے اپنی ابتدائی نوجوانی تلنگی زبان کے گہوارے وجیانگر میں گزاری تھی۔ اس کا دربار تلنگی زبان کے شاعروں اور ادیبوں سے بھرا رہتا تھا اور اس نے ایک بڑے تلنگی شاعر پونا گنتی تلنگناریا کو سلطنت کا ملک الشعراء مقرر کیا۔ وہ تلنگی زبان کے حلقوں میں اتنا ہر دل عزیز ہوا کہ اس کے نام کو ہندوانہ روپ دے کر ”ملی بھرام“ (ملک ابراہیم) بنا دیا گیا۔ اب فارسی اور تلنگی کے دوش بہ دوش ایک تیسری زبان کا ستارہ اُفق سے اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ دکنی اردو کا ستارہ ہے۔ محمد قلی قطب شاہ نے اس کی سرپرستی کی اور دکنی اردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر کی حیثیت سے بقائے دوام حاصل کی۔ ان کے دیوان میں عربی فارسی کے علاوہ سیکڑوں ہندی کے الفاظ ایسے ہیں جنھیں فارسی اور عربی الفاظ کے ساتھ سمو دیا گیا ہے۔ ان کے دیوان کو اردو اور ہندی والے نہایت آزادی کے ساتھ اپنی اپنی لپی میں چھاپ کر شائع کرتے ہیں۔

Q93

ابراہیم کے دربار میں کس زبان کے شاعر اور ادیب موجود رہتے تھے؟

  1. (1) اردو زبان
  2. (2) تمل زبان
  3. (3) تلنگی زبانCorrect answer
  4. (4) ملیالم زبان

Solution.

CBSE answer: (3)

جواب: (3) تلنگی زبان

  1. عبارت کے مطابق اس کا دربار تلنگی زبان کے شاعروں اور ادیبوں سے بھرا رہتا تھا۔
  2. اردو (دکنی) کا ذکر بعد میں ایک ابھرتی ہوئی تیسری زبان کے طور پر ہے، دربار کے شاعروں کے طور پر نہیں۔
  3. تمل اور ملیالم کا عبارت میں ذکر ہی نہیں۔

احتیاط: اردو کا ذکر عبارت میں ہے، اس لیے (1) چننے کی غلطی ہو سکتی ہے۔