By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 92

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 91 تا 99) :
ابراہیم کا طویل تیس سالہ عہدِ حکومت دکن کی ملی جلی تہذیب کی ایک درخشاں مثال ہے۔ اس نے اپنی ابتدائی نوجوانی تلنگی زبان کے گہوارے وجیانگر میں گزاری تھی۔ اس کا دربار تلنگی زبان کے شاعروں اور ادیبوں سے بھرا رہتا تھا اور اس نے ایک بڑے تلنگی شاعر پونا گنتی تلنگناریا کو سلطنت کا ملک الشعراء مقرر کیا۔ وہ تلنگی زبان کے حلقوں میں اتنا ہر دل عزیز ہوا کہ اس کے نام کو ہندوانہ روپ دے کر ”ملی بھرام“ (ملک ابراہیم) بنا دیا گیا۔ اب فارسی اور تلنگی کے دوش بہ دوش ایک تیسری زبان کا ستارہ اُفق سے اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ دکنی اردو کا ستارہ ہے۔ محمد قلی قطب شاہ نے اس کی سرپرستی کی اور دکنی اردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر کی حیثیت سے بقائے دوام حاصل کی۔ ان کے دیوان میں عربی فارسی کے علاوہ سیکڑوں ہندی کے الفاظ ایسے ہیں جنھیں فارسی اور عربی الفاظ کے ساتھ سمو دیا گیا ہے۔ ان کے دیوان کو اردو اور ہندی والے نہایت آزادی کے ساتھ اپنی اپنی لپی میں چھاپ کر شائع کرتے ہیں۔

Q92

ابراہیم نے نوجوانی کا دور کہاں گزارا؟

  1. (1) وجیانگرCorrect answer
  2. (2) دکن
  3. (3) ایٹانگر
  4. (4) دادرانگر

Solution.

CBSE answer: (1)

جواب: (1) وجیانگر

  1. عبارت میں لکھا ہے کہ اس نے اپنی ابتدائی نوجوانی تلنگی زبان کے گہوارے وجیانگر میں گزاری۔
  2. دکن پورا علاقہ ہے جہاں اس نے حکومت کی، نوجوانی کی جگہ نہیں۔
  3. ایٹانگر اور دادرانگر کا عبارت سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف ملتے جلتے ناموں والے متبادل ہیں۔

احتیاط: (2) دکن پہلے جملے میں آیا ہے مگر وہ حکومت کا علاقہ ہے۔