By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 95

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 91 تا 99) :
ابراہیم کا طویل تیس سالہ عہدِ حکومت دکن کی ملی جلی تہذیب کی ایک درخشاں مثال ہے۔ اس نے اپنی ابتدائی نوجوانی تلنگی زبان کے گہوارے وجیانگر میں گزاری تھی۔ اس کا دربار تلنگی زبان کے شاعروں اور ادیبوں سے بھرا رہتا تھا اور اس نے ایک بڑے تلنگی شاعر پونا گنتی تلنگناریا کو سلطنت کا ملک الشعراء مقرر کیا۔ وہ تلنگی زبان کے حلقوں میں اتنا ہر دل عزیز ہوا کہ اس کے نام کو ہندوانہ روپ دے کر ”ملی بھرام“ (ملک ابراہیم) بنا دیا گیا۔ اب فارسی اور تلنگی کے دوش بہ دوش ایک تیسری زبان کا ستارہ اُفق سے اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ دکنی اردو کا ستارہ ہے۔ محمد قلی قطب شاہ نے اس کی سرپرستی کی اور دکنی اردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر کی حیثیت سے بقائے دوام حاصل کی۔ ان کے دیوان میں عربی فارسی کے علاوہ سیکڑوں ہندی کے الفاظ ایسے ہیں جنھیں فارسی اور عربی الفاظ کے ساتھ سمو دیا گیا ہے۔ ان کے دیوان کو اردو اور ہندی والے نہایت آزادی کے ساتھ اپنی اپنی لپی میں چھاپ کر شائع کرتے ہیں۔

Q95

ملک ابراہیم کے نام کو ہندوانہ روپ دے کر کیا بنا دیا گیا تھا؟

  1. (1) ملکی سہرام
  2. (2) ملکی افہام
  3. (3) ملکی بھرامCorrect answer
  4. (4) ملکی پرام

Solution.

CBSE answer: (3)

جواب: (3) ملکی بھرام

  1. عبارت کے مطابق تلنگی حلقوں میں ابراہیم اتنا ہر دل عزیز ہوا کہ اس کے نام کو ہندوانہ روپ دے کر ”ملی بھرام“ بنا دیا گیا۔
  2. قوسین میں ملک ابراہیم لکھا ہے، یعنی ملک ابراہیم ہی کا ہندوانہ روپ بھرام والا نام ہے؛ متبادلات میں بھرام صرف (3) میں آیا ہے۔
  3. باقی متبادل سہرام، افہام اور پرام صرف آواز میں ملتے جلتے ہیں، عبارت میں موجود نہیں۔