By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 135

Topic: Vocabulary

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 129 تا 135 ) :
ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا نظر آیا۔ وہ قریب پہنچا تو پنڈت جی اس کے پاس جا کر بولے : کیوں بھائی صاحب! یہاں کہیں مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ ملے گی؟
وہ آدمی رُک گیا۔ غور سے پنڈت جی کی طرف دیکھ کر بولا : آپ پنڈت چندر دھر تو نہیں؟
اس آدمی نے ادب سے منشی جی کے پیروں پر سر جھکایا اور بولا میں آپ کا پرانا شاگرد ہوں۔
پنڈت جی بولے : اوہو تم کرپا شنکر ہو۔ اس وقت تو تم دبلے پتلے لڑکے تھے ، کوئی آٹھ نو سال کے ہوگے۔
کرپا شنکر : جی ہاں ، نواں سال کا تھا۔ میں نے وہاں آکر انگریزی پڑھی۔ اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔
پنڈت جی : دس آدمی ہیں۔ اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے تو گزر کر لیں گے۔
کرپا شنکر : نہیں جناب ، بہت سی جگہ لیجیے میرا بڑا سا مکان خالی پڑا ہے۔ چلیے آرام سے رہیے۔

Q135

نوکر کا متضاد ہے

  1. (1) مالکCorrect answer
  2. (2) آقا
  3. (3) غلام
  4. (4) آزاد

Solution.

CBSE answer: (1)

جواب: (1) مالک

  1. نوکر وہ ہے جو کسی کے یہاں کام کرے؛ جس کے یہاں کام کیا جائے وہ مالک ہے۔ اس لیے نوکر اور مالک متضاد جوڑا ہے۔
  2. آقا کا عام متضاد غلام ہے، اور غلام تو نوکر کے قریب کا لفظ ہے۔
  3. آزاد کا متضاد بھی غلام ہے، نوکر نہیں۔

احتیاط: (2) آقا بھی معنی میں قریب ہے، مگر معیاری جوڑا نوکر اور مالک ہی ہے۔