By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 7 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 134

Topic: Grammar

Passage

ہدایات : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیئے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے (سوال نمبر 129 تا 135 ) :
ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا نظر آیا۔ وہ قریب پہنچا تو پنڈت جی اس کے پاس جا کر بولے : کیوں بھائی صاحب! یہاں کہیں مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ ملے گی؟
وہ آدمی رُک گیا۔ غور سے پنڈت جی کی طرف دیکھ کر بولا : آپ پنڈت چندر دھر تو نہیں؟
اس آدمی نے ادب سے منشی جی کے پیروں پر سر جھکایا اور بولا میں آپ کا پرانا شاگرد ہوں۔
پنڈت جی بولے : اوہو تم کرپا شنکر ہو۔ اس وقت تو تم دبلے پتلے لڑکے تھے ، کوئی آٹھ نو سال کے ہوگے۔
کرپا شنکر : جی ہاں ، نواں سال کا تھا۔ میں نے وہاں آکر انگریزی پڑھی۔ اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔
پنڈت جی : دس آدمی ہیں۔ اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے تو گزر کر لیں گے۔
کرپا شنکر : نہیں جناب ، بہت سی جگہ لیجیے میرا بڑا سا مکان خالی پڑا ہے۔ چلیے آرام سے رہیے۔

Q134

شاگرد کی جمع ہے

  1. (1) شاگردانوں
  2. (2) شاگردوںCorrect answer
  3. (3) شاگرداینات
  4. (4) شاگردایناتوں

Solution.

CBSE answer: (2)

جواب: (2) شاگردوں

  1. شاگرد مذکر اسم ہے۔ اردو میں اس کی جمع شاگرد (سیدھی حالت) اور شاگردوں (حرف جار سے پہلے) بنتی ہے، جیسے: شاگردوں نے سبق یاد کیا۔
  2. فارسی طرز پر شاگردان بھی آتا ہے، مگر وہ متبادلات میں نہیں۔
  3. شاگردانوں، شاگرداینات اور شاگردایناتوں غلط بناوٹیں ہیں۔