By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 8 Feb 2026 Paper 1 Urdu Language Question Paper with Answer Key

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 91 تا 99)
کتابیں انسان کے لیے معلومات کا ذریعہ ہیں، اور علم میں اضافہ کرتی ہیں، کتابوں کو بہترین دوست کہا جاتا ہے۔ کتابوں کے مطالعے کے لیے توجہ اور یکسوئی کی بے حد ضرورت ہے جو ہمیں صرف کتب خانوں میں مل سکتی ہیں۔ نجی کتب خانے مختلف درس گاہوں یا مختلف اشخاص کی ملکیت ہوتے ہیں۔ کتب خانوں میں عام طور پر عوامی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے مختلف مضامین کی کتابیں رکھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف رسالے اور ہر قسم کے اخبار بھی کتب خانوں کی جان ہوتے ہیں۔ کتابوں کا مطالعہ انسان کی سمجھ بوجھ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور اس کے قوّتِ فیصلہ کو جِلا بخشتا ہے۔ کتابوں کے مطالعے سے نہ صرف ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ہمیں ماضی کے حالات اور تہذیب و تمدن سے آگاہی بھی ہوتی ہے۔

Q91

علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ کتابیں کیا حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں؟

  1. (1) روپیہ کمانے کا ذریعہ
  2. (2) معلومات کا ذریعہ
  3. (3) دلی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ
  4. (4) وقت گذاری کا ذریعہ
See answer and solution
Q92

کتب خانوں کی جان کیا ہیں؟

  1. (1) مختلف رسالے اور ہر قسم کے اخبار
  2. (2) تاریخی اور سماجی کتابیں
  3. (3) فرہنگ اور لغات
  4. (4) مختلف موضوعات کی کتابیں
See answer and solution
Q93

کون سے کتب خانے مختلف درس گاہوں یا مختلف اشخاص کی ملکیت ہوتے ہیں؟

  1. (1) عوامی کتب خانے
  2. (2) سرکاری کتب خانے
  3. (3) کمیونٹی کتب خانے
  4. (4) نجی کتب خانے
See answer and solution
Q94

کتابوں کے مطالعے سے انسان کی کس صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے؟

  1. (1) تنقیدی زاویۂ نگاہ کی صلاحیت
  2. (2) سمجھ بوجھ کی صلاحیت میں
  3. (3) بولنے کی صلاحیت میں
  4. (4) لکھنے کی صلاحیت میں
See answer and solution
Q95

’بہترین‘ کا متضاد ہے :

  1. (1) اچھا
  2. (2) بدنما
  3. (3) خوش نما
  4. (4) بدترین
See answer and solution
Q96

کتب خانے میں عام طور پر کس کی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے مختلف مضامین کی کتابیں رکھی جاتی ہیں؟

  1. (1) خاص افراد کی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے
  2. (2) طالب علموں کی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے
  3. (3) اساتذہ کی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے
  4. (4) عوام کی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے
See answer and solution
Q97

کس کو بہترین دوست کہا جاتا ہے؟

  1. (1) موسیقی کو
  2. (2) رسالوں کو
  3. (3) شاعری کو
  4. (4) کتابوں کو
See answer and solution
Q98

کتابوں کے مطالعے کے لیے کیا بے حد ضروری ہے؟

  1. (1) توجہ اور یکسوئی کی
  2. (2) لگن اور دلچسپی
  3. (3) انہماک اور غور و فکر
  4. (4) تنہائی اور خاموشی
See answer and solution
Q99

’کتاب‘ کی جمع ہے :

  1. (1) کتابیائیں
  2. (2) کتابت
  3. (3) کتابیاتائیں
  4. (4) کتابوں
See answer and solution

Passage

ہدایت : نیچے دیے ہوئے شعری حصّے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 100 تا 105)
یہ ہندوستان ہے ہمارا وطن
محبت کی آنکھوں کا تارا وطن
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن
ہوا میں درختوں کا وہ جھومنا
وہ پتوں وہ پھولوں کا منہ چومنا
وہ ساون میں کالی گھٹاؤں کی بہار
وہ برسات کی ہلکی ہلکی پھوار
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن
وہ باغوں میں کوئل وہ جنگل میں مور
وہ گنگا کی لہریں وہ جمنا کا زور

Q100

شاعر نے وطن کے درختوں کو کس میں جھومتا ہوا بتایا ہے؟

  1. (1) ہوا میں
  2. (2) پہاڑوں میں
  3. (3) باغوں میں
  4. (4) فضا میں
See answer and solution
Q101

شاعر کے نزدیک کالی گھٹا کی بہار کب ہوتی ہے؟

  1. (1) بیساکھ میں
  2. (2) اساڑھ میں
  3. (3) جیٹھ میں
  4. (4) ساون میں
See answer and solution
Q102

شاعر نے آخری شعر میں کن دو ندیوں کا ذکر کیا ہے؟

  1. (1) برہم پتر اور گوداوری کا
  2. (2) کرشنا اور کاویری کا
  3. (3) میگھنا اور مہاندی کا
  4. (4) گنگا اور جمنا کا
See answer and solution
Q103

وہ پتّوں وہ پھولوں کا ______ چومنا
دیے گئے لفظوں میں سے صحیح لفظ بھریے :

  1. (1) لب
  2. (2) آنکھ
  3. (3) پیشانی
  4. (4) منہ
See answer and solution
Q104

شاعر نے وطن کو کس کی آنکھوں کا تارا کہا ہے؟

  1. (1) مسکراتی آنکھوں کا
  2. (2) ماں کی آنکھوں کا
  3. (3) عداوت کی آنکھوں کا
  4. (4) محبت کی آنکھوں کا
See answer and solution
Q105

’گھٹا‘ کی جمع ہے :

  1. (1) گھٹایات
  2. (2) گھٹاتیات
  3. (3) گھٹایاتیں
  4. (4) گھٹاؤں
See answer and solution
Q106

دعویٰ (الف) : کلاس روم کے آموزشی تجربات بچے کی زندگی اور اسباق سے کافی مربوط ہوتے ہیں۔
دلیل (ب) : آموزشی تجربات بچے کی سابقہ ادراک پر استوار ہوتے ہیں۔

  1. (1) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں لیکن (ب)، (الف) کی صحیح توضیح نہیں ہے۔
  2. (2) (الف) صحیح ہے لیکن (ب) غلط ہے۔
  3. (3) (الف) غلط ہے لیکن (ب) صحیح ہے۔
  4. (4) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں اور (ب)، (الف) کی صحیح توضیح ہے۔
See answer and solution
Q107

زبان کی آموزش کے بارے میں درج ذیل میں سے کون درست نہیں ہے ؟

  1. (1) زبان کی آموزش میں وقت درکار ہوتا ہے
  2. (2) زبان کی آموزش معنی اخذ کرنا ہے
  3. (3) زبان کی آموزش کے لیے قواعد کی آموزش ضروری ہے
  4. (4) تمام آموزگار کوئی بھی زبان با آسانی سیکھ سکتے ہیں اگر اسے سیکھنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے
See answer and solution
Q108

اس بات کے اندازۂ قدر کے لیے کیا طلبا دکان سے کچھ خریدنے کے لیے اپنی عملی اظہاری صلاحیتوں کا استعمال کر سکتے ہیں، طلبا کے لیے مناسب ہوگا کہ وہ :

  1. (1) کھانے کی اپنی ترجیحات کو لکھیں
  2. (2) دکان دار اور گراہک کی ایک کہانی پڑھتے ہیں
  3. (3) دکان دار اور گراہک کی تصویر بتاتے ہیں
  4. (4) دکان دار اور گراہک کے لیے چھوٹے مکالمے لکھیں
See answer and solution
Q109

سائنسی تصورات سے متعلق متن کو سمجھ کر پڑھنے میں استاد کو زبان کی آموزش کے کچھ پہلو نظر آ رہے ہیں۔ وہ ایسے طلبا کا انتخاب کرتا ہے جنھیں اس طرح کے متن کو پڑھنے اور سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس طرح کی مشق کو کیا کہتے ہیں؟

  1. (1) اعلا مہارتیں
  2. (2) تفکری مہارتیں
  3. (3) فیڈ بیک کی تدریس
  4. (4) معاونتی تدریس
See answer and solution
Q110

درج ذیل میں سے کون پڑھنے کی ذیلی مہارت نہیں ہے :

  1. (1) معنی اخذ کرنا اور غیر مانوس الفاظ کو استعمال کرنا
  2. (2) بطور خاص ضروری معلومات کے حصول کے لیے غائر مطالعہ کرنا
  3. (3) ہر لفظ کے ہجے کو جاننا
  4. (4) لفظیات کی شناخت اور کلیدی الفاظ کا انتخاب
See answer and solution
Q111

دعویٰ (الف) : طالب علم کا پورٹ فولیو طالب علم کے کاموں کا با مقصد انتخاب ہوتا ہے۔
دلیل (ب) : پورٹ فولیو طلبا کو اپنی خوبیوں اور خامیوں کے تعین قدر کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔
درج ذیل میں سے مناسب ترین متبادل کا انتخاب کریں :

  1. (1) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں لیکن (ب) (الف) کی صحیح توضیح نہیں ہے۔
  2. (2) (الف) صحیح ہے لیکن (ب) غلط ہے۔
  3. (3) (الف) غلط ہے لیکن (ب) صحیح ہے۔
  4. (4) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں اور (ب) (الف) کی صحیح توضیح ہے۔
See answer and solution
Q112

بچوں کی لفظیات میں اضافے کے لیے استاد زبان سے متعلق مواد استعمال کرتا ہے۔ یہ مواد طلبا کے لیے آسان اور مستند بنایا گیا ہے۔ یہ مواد ہے :

  1. (1) رول-کارڈ
  2. (2) ذولسانی لغت
  3. (3) زمرہ بند قاری
  4. (4) اخبار
See answer and solution
Q113

زبان کا استاد طلبا کے آموزشی انداز اور ترجیحات کو جاننے کے لیے سوالنامے دیتا ہے۔ یہاں استاد ______ کے رول میں ہوتا ہے :

  1. (1) منصوبہ ساز
  2. (2) ماہرانہ معلومات فراہم کرنے والا
  3. (3) تشخیص کار
  4. (4) مینیجر
See answer and solution
Q114

پہلی جماعت کا استاد اپنے بچوں سے دیوار پر اپنی پسند کی آڑی ترچھی لائنیں کھینچنے، کچھ بنانے اور لکھنے کے لیے کہتا ہے۔ استاد کس چیز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے؟

  1. (1) لطف و مزاح
  2. (2) لکھنے کی مہارت کو فروغ
  3. (3) حروف تہجی لکھنے کی شروعات
  4. (4) نوخواندگی کا فروغ
See answer and solution
Q115

تصاویر کے بارے میں درج ذیل میں سے کون درست نہیں ہے؟
’کتابوں میں تصاویر اور وضاحتی تصاویر‘

  1. (1) بچوں کی دلچسپی برقرار رکھتا ہے
  2. (2) اس طرح کی تصاویر بنانے کے لیے انھیں موقع فراہم کرتا ہے
  3. (3) غیر مانوس اور قابل یادداشت سیاق میں زبان پیش کرنے میں معاون ہوتا ہے
  4. (4) مواد میں معاون ہوتا ہے
See answer and solution
Q116

نئے آموزگاروں سے متعلق درج ذیل بیانات میں سے کون سا بیان درست ہے :

  1. (1) بالکل سے نئے آموزگاروں کو نئے تصورات کو سمجھنے میں پریشانی ہوتی ہے
  2. (2) بالکل سے نئے آموزگاروں نئے تصورات کو جزوی طور پر سمجھ لیتے ہیں
  3. (3) بالکل سے نئے آموزگار مجرد تصورات سے ترغیب حاصل کرتے ہیں
  4. (4) بالکل سے نئے آموزگار مجرد تصورات کو سمجھ لیتے ہیں
See answer and solution
Q117

کلاس میں بچوں میں تعامل کے لیے ایک استاد کی حیثیت سے آپ کیا سہولت فراہم کریں گے؟
(a) طلبا کی زیادہ سوال پوچھنے میں حوصلہ افزائی
(b) جوڑوں اور گروپ میں کام کرنا اور طلبا کی رائے طلب کرنا
(c) انھیں متن کو با آواز بلند پڑھنے کے لیے کہنا اور انفرادی ردعمل کا اظہار کرنا تا کہ انفرادی آموزش ہو سکے
(d) تعامل اور ایک دوسرے سے سوالات پوچھنے کے لیے مکالموں کو پڑھنا

  1. (1) (b)، (c)، (d) صحیح ہے۔
  2. (2) (a)، (b)، (d) صحیح ہے۔
  3. (3) (a)، (c)، (d) صحیح ہے۔
  4. (4) (a)، (b)، (c) صحیح ہے۔
See answer and solution
Q118

زبان کے فروغ کا وقوفی نظریہ اس بات کی تائید کرتا ہے کہ زبان ہے :

  1. (1) جزا و سزا کے ذریعے سیکھتا ہے
  2. (2) سماج میں تعامل سے سیکھتا ہے
  3. (3) لفظ میں ادائیگی سے پہلے بچے کی تصورات کو سمجھنے پر منحصر ہوتی ہے
  4. (4) فرد کی فطری صلاحیت
See answer and solution
Q119

دعویٰ (الف) : زبان ثقافتی آگاہی اور اظہار کے تنقیدی پہلو کی تشکیل کرتا ہے اور اسے طلبا میں فروغ پانے والی اہم صلاحیتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
دلیل (ب) : ثقافتی آگاہی اور اظہار کی مہارتیں طلبا میں تشخیص، وابستگی اور دوسروں کی تہذیب و ثقافت اور شناخت کی تحسین کا احساس پیدا کرتی ہیں۔
درج ذیل میں سے موزوں ترین متبادل کا انتخاب کریں :

  1. (1) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں لیکن (ب) (الف) کی صحیح توضیح نہیں ہے۔
  2. (2) (الف) صحیح ہے لیکن (ب) غلط ہے۔
  3. (3) (الف) غلط ہے لیکن (ب) صحیح ہے۔
  4. (4) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں اور (ب) (الف) کی صحیح توضیح ہے۔
See answer and solution
Q120

درسی کتابوں میں مصنفوں کے تحریر کردہ ڈرامے، کہانیاں، نظمیں اور دوسری اصناف شامل ہوتی ہیں۔ ہمیں اس طرح کے مواد کے انتخاب کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ وہ ______ ہیں۔

  1. (1) درسی کتابوں میں استعمال کیے جانے کے مقصد سے تحریر کی گئی
  2. (2) معروف مصنفوں کے ذریعہ لکھی گئی
  3. (3) آسان زبان میں ہیں
  4. (4) مستند اور فطری زبان میں
See answer and solution

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 121 تا 128)
بیگم اختر نے خاندانی روایت کی طرز پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے غزل گائیکی میں ٹھمری کو ایک فن بنا دیا۔ بیگم اختر کی شادی لکھنؤ کے معروف بیرسٹر اشتیاق احمد عبّاسی سے ہوئی۔ ان کے خاندان کی روایتوں کی وجہ سے انھیں موسیقی سے دور ہونا پڑا۔ مگر موسیقی ترک کرنے سے ان کی صحت پر برا اثر ہوا اور وہ مستقل بیمار رہنے لگیں۔ فنِ موسیقی میں بیگم اختر نے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ انھوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی اور گانے بھی گائے۔ لیکن ان کی شہرت اور مقبولیت کی اہم وجہ غزل سرائی ہی ہے۔

Q121

موسیقی ترک کرنے سے ان کی صحت پر کیا اثر ہوا ؟

  1. (1) وہ بے چین ہو گئیں
  2. (2) وہ مستقل بیمار رہنے لگیں
  3. (3) وہ سب سے ناراض ہو گئیں
  4. (4) وہ بہت اداس ہو گئیں
See answer and solution
Q122

بیگم اختر کو شادی کے بعد کس وجہ سے موسیقی سے دور ہونا پڑا؟

  1. (1) بیمار رہنے کی وجہ سے
  2. (2) گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے
  3. (3) بچّوں کی دیکھ بھال کی وجہ سے
  4. (4) خاندان کی روایتوں کی وجہ سے
See answer and solution
Q123

بیگم اختر نے فلموں میں گانا گانے کے ساتھ کیا کیا؟

  1. (1) فلموں کے لیے اسکرپٹ لکھے
  2. (2) فلموں کے لیے مکالمے لکھے
  3. (3) فلموں کے لیے گیت لکھے
  4. (4) فلموں میں اداکاری بھی کی
See answer and solution
Q124

‘غزل’ کی جمع ہے :

  1. (1) غزلیاتوں
  2. (2) غزلیاتیں
  3. (3) غزلیاتان
  4. (4) غزلوں
See answer and solution
Q125

بیگم اختر کی شہرت اور مقبولیت کی اہم وجہ کیا ہے؟

  1. (1) غزل سرائی
  2. (2) راگ گائیکی
  3. (3) مکالمہ نویسی
  4. (4) اداکاری
See answer and solution
Q126

بیگم اختر نے خاندانی روایت کی طرز پر کیا تعلیم حاصل کی؟

  1. (1) رقص کی تعلیم
  2. (2) ابتدائی تعلیم
  3. (3) اعلیٰ تعلیم
  4. (4) موسیقی کی تعلیم
See answer and solution
Q127

بیگم اختر نے غزل گائیکی میں کسے ایک فن بنا دیا؟

  1. (1) ٹھمری کو
  2. (2) راگ کو
  3. (3) گیت کو
  4. (4) دادرا کو
See answer and solution
Q128

‘بیمار’ کا متضاد ہے :

  1. (1) صحت مند
  2. (2) کمزور
  3. (3) لاغر
  4. (4) علیل
See answer and solution

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 129 تا 135)
ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا ہوا نظر آیا۔ وہ قریب پہنچا تو پنڈت جی اس کے پاس جا کر بولے :
کیوں بھائی صاحب ! یہاں کہیں مسافروں کے ٹھہرنے کے لیے جگہ ملے گی؟
وہ آدمی رک گیا۔ غور سے پنڈت جی کی طرف دیکھ کر بولا: آپ پنڈت چندر دھر تو نہیں؟
اس آدمی نے ادب سے منشی جی کے پیروں پر سر جھکایا اور بولا : میں آپ کا شاگرد ہوں۔ میرا نام کرپا شنکر ہے۔
پنڈت جی کو بھی فوراً یاد آ گئی۔ بولے اوہو! تم کرپا شنکر ہو۔ اس وقت تو تم دبلے پتلے لڑکے تھے۔ کوئی آٹھ نو سال کے ہو گے۔
کرپا شنکر: جی ہاں، نواں سال تھا۔ میں نے وہاں آ کر انگریزی پڑھی۔ اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔

Q129

‘نوکر’ کا متضاد ہے :

  1. (1) آقا
  2. (2) غلام
  3. (3) آزاد
  4. (4) مالک
See answer and solution
Q130

لالٹین والا آدمی پنڈت جی کا کون نکلا؟

  1. (1) پرانا پڑوسی
  2. (2) پرانا شاگرد
  3. (3) پرانا ہم جماعت
  4. (4) پرانا شناسا
See answer and solution
Q131

کرپا شنکر نے جب وہ نو برس کا تھا کون سی زبان پڑھی تھی؟

  1. (1) انگریزی
  2. (2) ہندی
  3. (3) اردو
  4. (4) بنگالی
See answer and solution
Q132

کرپا شنکر نے اپنے بارے میں کیا بتایا؟

  1. (1) وہ میونسپلٹی میں نوکر ہے
  2. (2) وہ اسکول ماسٹر ہے
  3. (3) وہ ایک کسان ہے
  4. (4) وہ ایک کلرک ہے
See answer and solution
Q133

ندی کی طرف سے لالٹین لے کر کون آتا نظر آیا؟

  1. (1) ایک گارڈ
  2. (2) ایک کانسٹیبل
  3. (3) ایک انسپکٹر
  4. (4) ایک آدمی
See answer and solution
Q134

لالٹین والے آدمی سے پنڈت جی نے کیا پوچھا؟

  1. (1) مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ
  2. (2) کسی دوست کے بارے میں
  3. (3) کسی ہوٹل کے بارے میں
  4. (4) کسی ہسپتال کے بارے میں
See answer and solution
Q135

‘شاگرد’ کی جمع ہے :

  1. (1) شاگرداینات
  2. (2) شاگردان
  3. (3) شاگردیناتین
  4. (4) شاگردوں
See answer and solution
Q136

استاد کو ایک ویڈیو ملتا ہے جو کہ سبق کی اکائی کے موضوع سے بالکل متعلق ہے۔ وہ اس ویڈیو کی بنیاد پر جوڑوں میں انجام دی جانے والی سرگرمی کا منصوبہ بناتا ہے۔
جوڑوں میں انجام دی جانے والی سرگرمی طلبا کی حوصلہ افزائی کرتی ہے :

  1. (1) ایک ساتھ تیز رفتاری سے کام کرنے میں
  2. (2) استاد کے آزادانہ طور پر کام کرنے میں
  3. (3) زبان کی آگاہی کے فروغ میں
  4. (4) اپنے کام کے اندازۂ قدر میں
See answer and solution
Q137

زبان کی آموزش کے لیے کہانیوں کے مجموعے اور دوسرے بیانیہ موادوں کی سفارش بطور امدادی مواد کے لیے کی گئی ہے۔
امدادی مواد کا اہم مقصد کیا ہے :

  1. (1) غائر مطالعے کو فروغ دینا
  2. (2) اخلاقی آموزش کو فروغ دینا
  3. (3) توسیعی مطالعے کو فروغ دینا
  4. (4) کثیر لسانیت کو فروغ دینا
See answer and solution
Q138

دعویٰ (الف) : معاونتی تدریس تدریسی-آموزشی عمل کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔
دلیل (ب) : معاونتی تدریس صحیح سے نہ سیکھے گئے زبان کی مشقوں کو دوبارہ پڑھانا ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ پہلے جیسے انداز میں پڑھایا جائے۔
درج ذیل میں سے مناسب ترین متبادل کا انتخاب کریں :

  1. (1) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں لیکن (ب)، (الف) کی صحیح توضیح نہیں ہے۔
  2. (2) (الف) صحیح ہے لیکن (ب) غلط ہے۔
  3. (3) (الف) غلط ہے لیکن (ب) صحیح ہے۔
  4. (4) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں اور (ب)، (الف) کی صحیح توضیح ہے۔
See answer and solution
Q139

طلبا کی پڑھی ہوئی کہانی کو دوبارہ اپنے لفظوں میں بیان کرنا ______ کے اندازۂ قدر میں ہوتا ہے :

  1. (1) روانی
  2. (2) تفہیمِ متن
  3. (3) یادداشت
  4. (4) قطعیت و صحت
See answer and solution
Q140

زبان کی آموزش میں درج ذیل میں سے کون سا مفروضہ غلط ہے ؟

  1. (1) آموزگار کی پہلی زبان آموزش میں بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔
  2. (2) زبان کی تدریس میں ترسیلی سرگرمیوں پر توجہ دینا چاہیے۔
  3. (3) زبان کی تدریس میں بولنے کے بجائے لکھنے پر توجہ دینی چاہیے۔
  4. (4) آموزگار اصل زندگی کے حالات میں استعمال کی کوشش سے زبان کا اکتساب کرتا ہے۔
See answer and solution
Q141

درج ذیل میں سے کون زبان کے استاد کی بنیادی ذمہ داری ہے؟

  1. (1) تدریس کے لیے مواد کا انتخاب
  2. (2) مختلف درجات میں آموزگاروں کی درجہ بندی
  3. (3) آموزگاروں کو ہدایت دینا / پڑھانا
  4. (4) آموزگار کی ترسیلی ضرورتوں کو پہچاننا
See answer and solution
Q142

بنیادی سطح پر بچے سب سے زیادہ پرسکون ہوتے ہیں اور سب سے بہتر آموزش کرتے ہیں۔

  1. (1) کاروباری زبان میں
  2. (2) اپنے گھر کی زبان میں
  3. (3) انگریزی ذریعۂ تعلیم میں
  4. (4) ذریعہ تدریس میں
See answer and solution
Q143

درج ذیل میں سے کون بچوں کو کہانی سنانے کے بارے میں غلط ہے؟
کہانی سننے سے بچوں کو مدد ملتی ہے :

  1. (1) جملوں کی ساخت سیکھنے میں
  2. (2) حل مسائل کی مہارتوں کے فروغ میں
  3. (3) زندگی میں قابل اتباع اخلاقی اقدار سیکھنے میں
  4. (4) نئے لفظوں کو سیکھنے اور اپنی لفظیات میں اضافہ کرنے میں
See answer and solution
Q144

زبان کے کام کے لیے استاد مختلف صلاحیت والے طلبا کا گروپ بناتا ہے۔ یہ مختلف صلاحیت والے طلبا کا گروپ ہوتا ہے :

  1. (1) آزادانہ اظہار کے لیے طلبا کو غالب ہونے کا موقعہ دینا
  2. (2) ایک دوسرے کی مدد کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا
  3. (3) استاد کے بوجھ کو کم کرنا کیونکہ استاد سارے طلبا پر توجہ نہیں مرکوز کر سکتا
  4. (4) کمزور طلبا کو نشان زد کرنا
See answer and solution
Q145

بچوں کو متعارف اور ماہر ہونا چاہیے :

  1. (1) اوائل زندگی سے دو سیکھی جانے والی زبانوں میں
  2. (2) اوائل زندگی میں کئی بولی جانے والی زبانوں میں
  3. (3) اوائل زندگی سے کئی لکھی جانے والی زبانوں میں
  4. (4) اوائل زندگی سے دو بولی جانے والی زبانوں میں
See answer and solution
Q146

دعویٰ (الف) : اوائل خواندگی میں ڈرائنگ کو لکھنے کی ابتدا سمجھا جاتا ہے۔
دلیل (ب) : تصاویر علامتیں ہیں اور ان کے معانی ہوتے ہیں۔
درج ذیل میں سے مناسب ترین متبادل کا انتخاب کریں :

  1. (1) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں لیکن (ب) (الف) کی صحیح توضیح نہیں ہے۔
  2. (2) (الف) صحیح ہے لیکن (ب) غلط ہے۔
  3. (3) (الف) غلط ہے لیکن (ب) صحیح ہے۔
  4. (4) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں اور (ب) (الف) کی صحیح توضیح ہے۔
See answer and solution
Q147

کم سے کم مدت کے لیے جوڑوں میں کی جانے والی مشق ______ کو بہتر بنانے کے لیے موثر حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

  1. (1) لفظیات
  2. (2) تلفظ
  3. (3) تفہیم متن کے لیے پڑھنا
  4. (4) قواعد
See answer and solution
Q148

درج ذیل میں سے کس کا تعلق زبان کے اکتساب کے کرداریت پسند نظریے سے نہیں ہے :

  1. (1) خالی برتن
  2. (2) کوشش کرنا اور غلطیاں کرنا
  3. (3) سماجی تعامل
  4. (4) موثر کیفیت کاری
See answer and solution
Q149

پانچویں جماعت کا استاد طلبا کو کہانی لکھنے کے لیے دیتا ہے۔ بچے جب کہانی لکھ رہے ہوتے ہیں تو استاد کلاس روم میں چکر لگاتا ہے۔ جو بچے غلطیاں کرتے ہیں یا نئے الفاظ پوچھتے ہیں استاد ان کی مدد کرتا ہے۔ یہاں استاد کس رول میں ہے؟

  1. (1) منصوبہ ساز
  2. (2) تسہیل کار
  3. (3) تشخیص کار
  4. (4) مینیجر
See answer and solution
Q150

دعویٰ (الف) : پڑھنا کسی لفظ کے صحیح تلفظ کے علاوہ کچھ اور بھی ہے۔
دلیل (ب) : پڑھنا ڈی کوڈ کرنا ہے۔
درج ذیل میں سے مناسب ترین متبادل کا انتخاب کریں :

  1. (1) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں لیکن (ب) (الف) کی صحیح توضیح نہیں ہے۔
  2. (2) (الف) صحیح ہے لیکن (ب) غلط ہے۔
  3. (3) (الف) غلط ہے لیکن (ب) صحیح ہے۔
  4. (4) (الف) اور (ب) دونوں صحیح ہیں اور (ب) (الف) کی صحیح توضیح ہے۔
See answer and solution