By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 8 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 132

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 129 تا 135)
ایک آدمی لالٹین لیے ندی کی طرف سے آتا ہوا نظر آیا۔ وہ قریب پہنچا تو پنڈت جی اس کے پاس جا کر بولے :
کیوں بھائی صاحب ! یہاں کہیں مسافروں کے ٹھہرنے کے لیے جگہ ملے گی؟
وہ آدمی رک گیا۔ غور سے پنڈت جی کی طرف دیکھ کر بولا: آپ پنڈت چندر دھر تو نہیں؟
اس آدمی نے ادب سے منشی جی کے پیروں پر سر جھکایا اور بولا : میں آپ کا شاگرد ہوں۔ میرا نام کرپا شنکر ہے۔
پنڈت جی کو بھی فوراً یاد آ گئی۔ بولے اوہو! تم کرپا شنکر ہو۔ اس وقت تو تم دبلے پتلے لڑکے تھے۔ کوئی آٹھ نو سال کے ہو گے۔
کرپا شنکر: جی ہاں، نواں سال تھا۔ میں نے وہاں آ کر انگریزی پڑھی۔ اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔

Q132

کرپا شنکر نے اپنے بارے میں کیا بتایا؟

  1. (1) وہ میونسپلٹی میں نوکر ہےCorrect answer
  2. (2) وہ اسکول ماسٹر ہے
  3. (3) وہ ایک کسان ہے
  4. (4) وہ ایک کلرک ہے

Solution.

CBSE answer: (1)

جواب: (1) وہ میونسپلٹی میں نوکر ہے

  1. کرپا شنکر کا آخری جملہ ہے: اب یہاں میونسپلٹی میں نوکر ہوں۔
  2. اسکول ماسٹر، کسان یا کلرک ہونے کا عبارت میں کوئی اشارہ نہیں۔

احتیاط: (4) کلرک محض قیاس ہے؛ عبارت صرف میونسپلٹی کی نوکری بتاتی ہے، عہدہ نہیں۔