By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 8 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 126

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 121 تا 128)
بیگم اختر نے خاندانی روایت کی طرز پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے غزل گائیکی میں ٹھمری کو ایک فن بنا دیا۔ بیگم اختر کی شادی لکھنؤ کے معروف بیرسٹر اشتیاق احمد عبّاسی سے ہوئی۔ ان کے خاندان کی روایتوں کی وجہ سے انھیں موسیقی سے دور ہونا پڑا۔ مگر موسیقی ترک کرنے سے ان کی صحت پر برا اثر ہوا اور وہ مستقل بیمار رہنے لگیں۔ فنِ موسیقی میں بیگم اختر نے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ انھوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی اور گانے بھی گائے۔ لیکن ان کی شہرت اور مقبولیت کی اہم وجہ غزل سرائی ہی ہے۔

Q126

بیگم اختر نے خاندانی روایت کی طرز پر کیا تعلیم حاصل کی؟

  1. (1) رقص کی تعلیم
  2. (2) ابتدائی تعلیم
  3. (3) اعلیٰ تعلیم
  4. (4) موسیقی کی تعلیمCorrect answer

Solution.

CBSE answer: (4)

جواب: (4) موسیقی کی تعلیم

  1. عبارت کا پہلا جملہ: بیگم اختر نے خاندانی روایت کی طرز پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔
  2. سوال کے الفاظ عبارت سے ہوبہو ملتے ہیں، اس لیے جواب سیدھا یہیں سے ملتا ہے۔

احتیاط: رقص، ابتدائی تعلیم یا اعلیٰ تعلیم کا عبارت میں کوئی ذکر نہیں۔