By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 8 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 125

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 121 تا 128)
بیگم اختر نے خاندانی روایت کی طرز پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے غزل گائیکی میں ٹھمری کو ایک فن بنا دیا۔ بیگم اختر کی شادی لکھنؤ کے معروف بیرسٹر اشتیاق احمد عبّاسی سے ہوئی۔ ان کے خاندان کی روایتوں کی وجہ سے انھیں موسیقی سے دور ہونا پڑا۔ مگر موسیقی ترک کرنے سے ان کی صحت پر برا اثر ہوا اور وہ مستقل بیمار رہنے لگیں۔ فنِ موسیقی میں بیگم اختر نے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ انھوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی اور گانے بھی گائے۔ لیکن ان کی شہرت اور مقبولیت کی اہم وجہ غزل سرائی ہی ہے۔

Q125

بیگم اختر کی شہرت اور مقبولیت کی اہم وجہ کیا ہے؟

  1. (1) غزل سرائیCorrect answer
  2. (2) راگ گائیکی
  3. (3) مکالمہ نویسی
  4. (4) اداکاری

Solution.

CBSE answer: (1)

جواب: (1) غزل سرائی

  1. عبارت کا آخری جملہ کہتا ہے کہ ان کی شہرت اور مقبولیت کی اہم وجہ غزل سرائی ہی ہے۔
  2. لفظ ‘ہی’ اس بات پر زور دیتا ہے کہ اصل وجہ یہی ہے۔

احتیاط: (4) اداکاری کا ذکر عبارت میں ضرور ہے، مگر ‘لیکن’ کے ساتھ اسے ثانوی بتایا گیا ہے، اہم وجہ نہیں۔