Q101
شاعر کے نزدیک کالی گھٹا کی بہار کب ہوتی ہے؟
- (1) بیساکھ میں
- (2) اساڑھ میں
- (3) جیٹھ میں
- (4) ساون میں
ہدایت : نیچے دیے ہوئے شعری حصّے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 100 تا 105)
یہ ہندوستان ہے ہمارا وطن
محبت کی آنکھوں کا تارا وطن
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن
ہوا میں درختوں کا وہ جھومنا
وہ پتوں وہ پھولوں کا منہ چومنا
وہ ساون میں کالی گھٹاؤں کی بہار
وہ برسات کی ہلکی ہلکی پھوار
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن
وہ باغوں میں کوئل وہ جنگل میں مور
وہ گنگا کی لہریں وہ جمنا کا زور
شاعر کے نزدیک کالی گھٹا کی بہار کب ہوتی ہے؟
CBSE answer: (4)
جواب: (4) ساون میں
احتیاط: بیساکھ، جیٹھ اور اساڑھ بھی ہندوستانی مہینے ہیں، مگر نظم میں صرف ساون کا نام آیا ہے۔