Q102
شاعر نے آخری شعر میں کن دو ندیوں کا ذکر کیا ہے؟
- (1) برہم پتر اور گوداوری کا
- (2) کرشنا اور کاویری کا
- (3) میگھنا اور مہاندی کا
- (4) گنگا اور جمنا کا
ہدایت : نیچے دیے ہوئے شعری حصّے کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 100 تا 105)
یہ ہندوستان ہے ہمارا وطن
محبت کی آنکھوں کا تارا وطن
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن
ہوا میں درختوں کا وہ جھومنا
وہ پتوں وہ پھولوں کا منہ چومنا
وہ ساون میں کالی گھٹاؤں کی بہار
وہ برسات کی ہلکی ہلکی پھوار
ہمارا وطن دل سے پیارا وطن
وہ باغوں میں کوئل وہ جنگل میں مور
وہ گنگا کی لہریں وہ جمنا کا زور
شاعر نے آخری شعر میں کن دو ندیوں کا ذکر کیا ہے؟
CBSE answer: (4)
جواب: (4) گنگا اور جمنا کا
احتیاط: باقی متبادل میں بھی ہندوستان کی ندیاں ہیں، مگر نظم میں ان کا ذکر نہیں۔