By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 8 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 122

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 121 تا 128)
بیگم اختر نے خاندانی روایت کی طرز پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے غزل گائیکی میں ٹھمری کو ایک فن بنا دیا۔ بیگم اختر کی شادی لکھنؤ کے معروف بیرسٹر اشتیاق احمد عبّاسی سے ہوئی۔ ان کے خاندان کی روایتوں کی وجہ سے انھیں موسیقی سے دور ہونا پڑا۔ مگر موسیقی ترک کرنے سے ان کی صحت پر برا اثر ہوا اور وہ مستقل بیمار رہنے لگیں۔ فنِ موسیقی میں بیگم اختر نے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ انھوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی اور گانے بھی گائے۔ لیکن ان کی شہرت اور مقبولیت کی اہم وجہ غزل سرائی ہی ہے۔

Q122

بیگم اختر کو شادی کے بعد کس وجہ سے موسیقی سے دور ہونا پڑا؟

  1. (1) بیمار رہنے کی وجہ سے
  2. (2) گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے
  3. (3) بچّوں کی دیکھ بھال کی وجہ سے
  4. (4) خاندان کی روایتوں کی وجہ سےCorrect answer

Solution.

CBSE answer: (4)

جواب: (4) خاندان کی روایتوں کی وجہ سے

  1. عبارت کے مطابق ان کی شادی لکھنؤ کے بیرسٹر اشتیاق احمد عباسی سے ہوئی اور ان کے خاندان کی روایتوں کی وجہ سے انھیں موسیقی سے دور ہونا پڑا۔
  2. بیماری اس دوری کا نتیجہ تھی، سبب نہیں۔

احتیاط: (1) بیماری کو وجہ سمجھنا غلط ہے؛ عبارت میں ترتیب الٹی ہے: پہلے موسیقی چھوٹی، پھر صحت بگڑی۔