By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 8 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 123

Topic: Reading comprehension

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 121 تا 128)
بیگم اختر نے خاندانی روایت کی طرز پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے غزل گائیکی میں ٹھمری کو ایک فن بنا دیا۔ بیگم اختر کی شادی لکھنؤ کے معروف بیرسٹر اشتیاق احمد عبّاسی سے ہوئی۔ ان کے خاندان کی روایتوں کی وجہ سے انھیں موسیقی سے دور ہونا پڑا۔ مگر موسیقی ترک کرنے سے ان کی صحت پر برا اثر ہوا اور وہ مستقل بیمار رہنے لگیں۔ فنِ موسیقی میں بیگم اختر نے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ انھوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی اور گانے بھی گائے۔ لیکن ان کی شہرت اور مقبولیت کی اہم وجہ غزل سرائی ہی ہے۔

Q123

بیگم اختر نے فلموں میں گانا گانے کے ساتھ کیا کیا؟

  1. (1) فلموں کے لیے اسکرپٹ لکھے
  2. (2) فلموں کے لیے مکالمے لکھے
  3. (3) فلموں کے لیے گیت لکھے
  4. (4) فلموں میں اداکاری بھی کیCorrect answer

Solution.

CBSE answer: (4)

جواب: (4) فلموں میں اداکاری بھی کی

  1. عبارت میں ہے: انھوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی اور گانے بھی گائے۔
  2. یعنی گانے کے ساتھ ان کا دوسرا کام اداکاری تھا۔

احتیاط: اسکرپٹ، مکالمے یا گیت لکھنے کا عبارت میں کہیں ذکر نہیں، اس لیے (1)، (2) اور (3) باہر سے لائے گئے خیالات ہیں۔