علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ کتابیں کیا حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں؟
- (1) روپیہ کمانے کا ذریعہ
- (2) معلومات کا ذریعہ
- (3) دلی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ
- (4) وقت گذاری کا ذریعہ
ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 91 تا 99)
کتابیں انسان کے لیے معلومات کا ذریعہ ہیں، اور علم میں اضافہ کرتی ہیں، کتابوں کو بہترین دوست کہا جاتا ہے۔ کتابوں کے مطالعے کے لیے توجہ اور یکسوئی کی بے حد ضرورت ہے جو ہمیں صرف کتب خانوں میں مل سکتی ہیں۔ نجی کتب خانے مختلف درس گاہوں یا مختلف اشخاص کی ملکیت ہوتے ہیں۔ کتب خانوں میں عام طور پر عوامی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے مختلف مضامین کی کتابیں رکھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف رسالے اور ہر قسم کے اخبار بھی کتب خانوں کی جان ہوتے ہیں۔ کتابوں کا مطالعہ انسان کی سمجھ بوجھ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور اس کے قوّتِ فیصلہ کو جِلا بخشتا ہے۔ کتابوں کے مطالعے سے نہ صرف ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ہمیں ماضی کے حالات اور تہذیب و تمدن سے آگاہی بھی ہوتی ہے۔
علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ کتابیں کیا حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں؟
CBSE answer: (2)
جواب: (2) معلومات کا ذریعہ
احتیاط: دلی سکون یا وقت گذاری اچھے لگتے ہیں مگر عبارت میں ان کا ذکر نہیں، اس لیے یہ غلط ہیں۔