کون سے کتب خانے مختلف درس گاہوں یا مختلف اشخاص کی ملکیت ہوتے ہیں؟
- (1) عوامی کتب خانے
- (2) سرکاری کتب خانے
- (3) کمیونٹی کتب خانے
- (4) نجی کتب خانے
ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 91 تا 99)
کتابیں انسان کے لیے معلومات کا ذریعہ ہیں، اور علم میں اضافہ کرتی ہیں، کتابوں کو بہترین دوست کہا جاتا ہے۔ کتابوں کے مطالعے کے لیے توجہ اور یکسوئی کی بے حد ضرورت ہے جو ہمیں صرف کتب خانوں میں مل سکتی ہیں۔ نجی کتب خانے مختلف درس گاہوں یا مختلف اشخاص کی ملکیت ہوتے ہیں۔ کتب خانوں میں عام طور پر عوامی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے مختلف مضامین کی کتابیں رکھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف رسالے اور ہر قسم کے اخبار بھی کتب خانوں کی جان ہوتے ہیں۔ کتابوں کا مطالعہ انسان کی سمجھ بوجھ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور اس کے قوّتِ فیصلہ کو جِلا بخشتا ہے۔ کتابوں کے مطالعے سے نہ صرف ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ہمیں ماضی کے حالات اور تہذیب و تمدن سے آگاہی بھی ہوتی ہے۔
کون سے کتب خانے مختلف درس گاہوں یا مختلف اشخاص کی ملکیت ہوتے ہیں؟
CBSE answer: (4)
جواب: (4) نجی کتب خانے
احتیاط: عوامی یا سرکاری کتب خانے سب کے لیے ہوتے ہیں، عبارت میں ملکیت کی بات صرف نجی کتب خانوں کے لیے کہی گئی ہے۔