By signing in you confirm you are 18 or older, or have your parent’s or guardian’s consent.

CTET 8 Feb 2026 Paper 1 Urdu, Question 95

Topic: Vocabulary

Passage

ہدایت : نیچے دی ہوئی عبارت کو پڑھیے اور دیے گئے متبادل میں سے کسی ایک مناسب ترین متبادل کا انتخاب کیجیے : (سوال نمبر 91 تا 99)
کتابیں انسان کے لیے معلومات کا ذریعہ ہیں، اور علم میں اضافہ کرتی ہیں، کتابوں کو بہترین دوست کہا جاتا ہے۔ کتابوں کے مطالعے کے لیے توجہ اور یکسوئی کی بے حد ضرورت ہے جو ہمیں صرف کتب خانوں میں مل سکتی ہیں۔ نجی کتب خانے مختلف درس گاہوں یا مختلف اشخاص کی ملکیت ہوتے ہیں۔ کتب خانوں میں عام طور پر عوامی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے مختلف مضامین کی کتابیں رکھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف رسالے اور ہر قسم کے اخبار بھی کتب خانوں کی جان ہوتے ہیں۔ کتابوں کا مطالعہ انسان کی سمجھ بوجھ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور اس کے قوّتِ فیصلہ کو جِلا بخشتا ہے۔ کتابوں کے مطالعے سے نہ صرف ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ہمیں ماضی کے حالات اور تہذیب و تمدن سے آگاہی بھی ہوتی ہے۔

Q95

’بہترین‘ کا متضاد ہے :

  1. (1) اچھا
  2. (2) بدنما
  3. (3) خوش نما
  4. (4) بدترینCorrect answer

Solution.

CBSE answer: (4)

جواب: (4) بدترین

  1. 'بہترین' کا مطلب ہے سب سے اچھا، یعنی یہ صفت کا تفضیلِ کل درجہ ہے۔
  2. اس کا متضاد بھی اسی درجے کا ہونا چاہیے، یعنی سب سے برا: 'بدترین'۔

احتیاط: 'اچھا' متضاد نہیں بلکہ ہم معنی ہے، اور 'بدنما' کا متضاد 'خوش نما' ہے، 'بہترین' نہیں۔